Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خیبر میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

شہباز شریف نے لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر اور دیگر شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر نے وطن پر جان وار دی، عظیم قربانیوں پر قوم کے بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، قوم کے بیٹے پاکستان کے دشمنوں کا صفایا کررہے ہیں

اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شہداءکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

خیبر؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی بیسڈ آپریشن کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی قیادت میں ٹیم نے مؤثر کارروائی کی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے کی

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا کامیابی سے محاصرہ کیا اور ان کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور 3 دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔شہداء میں ٹیم لیڈر اسلام آباد کے 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، لکی مروت کے 31 سالہ نائیک خوشدل خان، چارسدہ کے 27 سالہ نائیک رفیق خان اور مری کے 33 سالہ لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں