نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو دو طرفہ اور یورپی یونین کے تناظر میں بہت اہمیت دیتا ہے۔
انور علی حیدر نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لیے پرعزم ہے اور خاص طور پر افغانستان اور بھارت کے ساتھ اپنے تعلقات پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان دوطرفہ دلچسپی کے تمام امور پر فرانس کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون ہمارے دوطرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔
ملاقات میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو یقینی بنایا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















