نگراں وزیراعلٰی پنجاب نے آلودگی سےمتاثرہ اضلاع میں رواں ہفتے دوروزجمعے اورہفتے کو چھٹی کا اعلان کردیا۔ لاہورڈویژن، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، وزیرآباد، گوجرانوالہ میں عام تعطیل ہوگی۔
نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پاکستان سے چارگنا فصلیں جلائی جاتی ہیں۔ لاہوراس وقت دنیا کا سب سے بڑا آلودہ شہر بن گیا ہے۔ اس وقت لوگوں کو سانس اورآنکھوں کے مسائل کا سامنا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت میں فصلیں جلانے کے باعث پاکستان میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
جمعے کو تمام اسکولزاور دفاتربند رہیں گے، ٹریفک کے لیے دفعہ 144 لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جمعہ، ہفتہ اوراتوارکو پارک، ہوٹلزاورسینما بھی بند رہیں گے جبکہ مارکیٹیں ہفتے کو بند رہیں گی۔
نگراں وزیراعلٰی پنجاب نے ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت یہ اقدامات ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کررہی ہے۔ فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے ہوگا تاہم ٹرانسپورٹ اورفیکٹریاں بند نہیں کررہے۔ فیکٹریاں بند کرنے سے مزدوروں کا چولہا بند ہو جائے گا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔



















