Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملٹری کورٹس کو بحال کیا جائے، شہدائے پاکستان کے ورثا کی اپیل

شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ نے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ، ملٹری کورٹس اورآفیشل سیکریٹ ایکٹ کو بحال کرے۔ 

اسلام آباد میں شہدائے پاکستان کے اہل خانہ نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلوں سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے، شہدا کے خاندانوں نے بہت دکھ اٹھائے ہیں۔ دہشتگردوں کو رعیات نہیں ملنی چاہیے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

لواحقین شہدا نے کہا کہ کلبھوشن یادیونے بلوچستان میں آپریشن کروائے۔ کلبھوشن کیس کے تناظر میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو بحال کیا جائے۔ کس قانون کے تحت ملٹری کورٹس کو بند کیا گیا ہے، اپیل ہے کہ سپریم کورٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور فوجی عدالتوں کو بحال کرے۔ فوجی عدالتوں کی بندش سے بلوائیوں کو سہولت ملے گی۔ دہشتگردوں اورغداروں کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

شہدائے پاکستان کے ورثا نے کہا کہ پیر کو سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی، فوجی عدالتیں بہترانداز میں کام کرسکتی ہیں۔ ملکی سلامتی کو کسی صورت داؤپر نہ لگایا جائے۔ شہداکے قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، دہشتگردوں کو کیوں کھلی چھوٹ دی جارہی ہے؟

ورثا نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے لیے کس کی طرف جائیں، عوام سے مطالبہ ہے کہ اپنے شہدا کا ساتھ دیں، فوجی عدالتوں کوغیرفعال کرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی جائے۔ شہدائے پاکستان نے ملک کی سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں،  جب ہمیں پتا چلا کہ فوجی عدالتوں اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کو ختم کیا جارہا ہے تو ہم اسلام آباد میں آپ صحافیوں، دوستوں سے اپنے دل کی بات کرنے کے لیے آئے ہیں۔

شہدائے پاکستان میں شہید فوجی کی بیٹی فوزیہ، شہید کے بھائی انورزیب کے علاوہ دیگرشہدا کے اہلِ خانہ نے پریس کانفرنس کی۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں