نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان میڈیا اور کمیونیکیشنز کے شعبے میں طے شدہ معاہدات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے ، دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اور ڈرامہ سمیت دیگر متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید وسیع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ابلاغیات کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی جبکہ ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے 12 نومبر کو اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی سفیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جبکہ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔
مرتضیٰ سولنگی نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بانی رکن کے طور پر پاکستان او آئی سی کے قیام کے مقاصد اور اس کی مزید مضبوطی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں او آئی سی کے کردار کی تقویت اور اس ضمن میں سعودی عرب کے کردار کو سراہتے ہیں۔
گفتگو کے دوران سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے نگران وزیر اطلاعات کو سعودی عرب کے دورے کی بھی دعوت دی۔
ملاقات میں وزیراعظم کے بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی بھی موجود تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















