Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام فوج اور اپنی سکیورٹی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ علامہ محمد اقبال نے ہمیشہ اپنے کلام میں مسلمانوں کو جرات اور بہادری کا درس دیا ہے اور ان کی شاعری میں اجتماعیت کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے سب سے پہلے دو قومی نظریے کا تصور پیش کیا اور اپنی شاعری سے اس تاثر کو فروغ دیا کہ مسلمان ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں، ان کا طرز رہن سہن اور مذہبی عبادات برصغیر کی دیگر قوموں سے یکسر مختلف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلمانان برصغیر نے علامہ محمد اقبال کی ان تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنے لیے جداگانہ مملکت کے حصول کے خواب کو عملی جامہ پہنایا۔

میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو بھی علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھنا چاہیے اور اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کا مکمل ادراک رکھتے ہوئے ملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام فوج اور اپنی سکیورٹی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جنہوں نے پاکستان میں دائمی امن اور استحکام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں