Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی محنت ایمانداری سے اس ملک کو آگے لیکر چلیں گے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اپنی محنت ایمانداری سے اس ملک کو آگے لیکر چلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پارٹی قیادت اور کارکنوں کو سلام کرتا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عروج پر پہنچانے کے لئے علیم خان نے بہت محنت کی۔

 جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد پاکستان کی خدمت اور عوام کی خدمت تھا، اپنے لئے نہیں ملک کے لئے ہم نے روایتی سیاست کو خیرباد کہا، مگر جس شخص کیساتھ ہم تھے جب وہ وزیراعظم بنا اس نے بھی اپنے آپکو اسی رنگ میں رنگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں سیاست میں ملک اور عوام کی بہتری انصاف اور روزگار کے لئے آیا، ہم نے اسطرح کا پاکستان بنانا ہے جسکی خواہش اس عوام نے کی، ہم پر امید ہیں کہ ہم اسی طرح محنت کرتے رہیں گے تو ملک ضرور ترقی کرے گا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ آج آپ کا جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہوں، یہ ابھی ابتدا ہے اس سفر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے یہ وعدہ ہے، اپنی محنت ایمانداری سے اس ملک کو آگے لیکر چلیں گے۔

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے یہاں کسی چیز کی کمی نہیں، عوام کو منظم کر کے چلیں گے اور اسے دنیا کا بہترین ملک بنائیں گے ، امریکہ اور انگلینڈ جیسے ترقیاتی کام یہاں بھی ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں