Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہوردنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا

آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا۔

لاہور ایئر کوالٹی انڈیکس آج بھی 400 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 480 ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 411 ریکارڈ کیا گیا۔

سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب کے آٹھ شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 10نومبرسے 12نومبر تک ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہر میں آج رات بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں