Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرح گوگی کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کالادھن وائٹ کرنےکاموقع دیاگیا، عطاتارڑ

عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فرح گوگی کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کالادھن وائٹ کرنےکاموقع دیا گیا، فرح گوگی اوران کے شوہر نے 48 کروڑ کا کالا دھن سفید کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطامحمد تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوچکا کابینہ میں بند لفافہ لہرا کر اس کےعوض رشوت لی، دونوں ہاتھوں سے ملک کی دولت کو لوٹا گیا، فرح گوگی کو فوری واپس آکرقانون کا سامنا کرنا چاہیے۔

عطاتارڑنے کہا کہ فرح گوگی واپس آکرگواہی دیں چیئرمین پی ٹی آئی بے گناہ ہیں، فرح گوگی کوبتاناچاہیےچیئرمین پی ٹی آئی توبےگناہ ہیں، اصل گنہگارمیں ہوں۔ فرح گوگی کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کالادھن وائٹ کرنےکاموقع دیاگیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اوران کے شوہرکےلیےتھی، یہ پوراگینگ تھاجسے چیئرمین پی ٹی آئی لیڈ کرتے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی سہولتکاری کی، ان لوگوں نے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی فرنٹ پرسن فرح گوگی کی کرپشن کی داستان سامنے آ گئی

عطاتارڑکا کہنا تھا کہ ڈی پی اوسےلےکرپٹواری تک فرحت شہزادی اوردیگرکوحصہ جاتاتھا، فرح گوگی کےغیرظاہری اثاثوں میں 15ہزار365فیصد اضافہ ہوا، پنجاب میں عوام کا پیسہ بےدردی سےلوٹا گیا، فرح گوگی اوران کے شوہرنے48کروڑکاکالادھن سفید کیا۔

انھوں نے کہا کہ اقتدارکو ختم ہوتادیکھ کرفرح گوگی کو ملک سے بابر بھجوایا، فرحت شہزادی کا تعلق بشریٰ بی بی سے تھا، عثمان بزدارکی اہلیہ کا تعلق فرحت شہزادی سے تھا، یہ 3خواتین کاگٹھ جوڑتھاجنہوں نےاپنی مرضی کاوزیراعلیٰ لگوایا، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اوران کےخاوندکےلیےتھی۔

عطاتارڑنے مذید کہا کہ بزدارکو وزیراعلیٰ بنا کرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی تو اس میں شیئرجاتا، پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں ڈمی وزیراعلیٰ بٹھایاگیا تھا،  3خواتین نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کےلیے قائل کیا۔

سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو واپس لا کرتحقیقات کریں اس کیس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔

عظمٰی بخاری کا بول نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے فرنٹ پرسن کے طورپرکام کرنے والی فرح گوگی کے اثاثوں میں اتنا اضافہ کرپشن سے ہی ہوسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں