سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودری، رانا اشتیاق خاں اور ساجد مہدی شامل تھے۔
شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے، ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















