اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے موبائل ہیلتھ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، مکینوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے ایم سی پی ایل نے چار موبائل ہیلتھ یونٹس قائم کیے ہیں، جن کو سی ایس آر کے تحت تیار کیا گیا ہے۔
موبائل ہیلتھ یونٹ کو لیب ٹیسٹ سسٹم، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور بلڈ پریشر کے سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے، تاہم مریضوں کی بہترعلاج معالجے کے لئے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم جس میں لیڈی ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہوتا ہے۔
ہیلتھ یونٹس کا آغاز آج شمالی وزیرستان کے گردئی اور شیوا میں کیا گیا ہے جسے باقی علاقوں میں پہنچایا جائے گا، ہیلتھ یونٹس کا مقصد علاقے کے مکینوں کو ان کے کے گھر کی دہلیز پر معیاری اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔
ہیلتھ یونٹس اب تک مجموعی طور پر چار سو دو مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر چکی ہے جن میں ایک سو انتیس مرد، ستتر خواتین اور چھیانوے بچے شامل ہیں۔
علاج معالجے کے علاوہ لوگوں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاوٴ اور احتتاطی تدابیر کے ساتھ مفت دوائیاں بھی دی جارہی ہیں۔
بعدازاں ہیلتھ یونٹس کے قیام سے علاقے کے مشران نے پاک فوج اور ایم سی پی ایل کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















