Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کو نسل پر اعتراضات اٹھا دیے

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہرنقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اعتراضات اٹھا دیے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے اعتراضات سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرا دیے گئے، جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس سردار طارق کی کونسل میں شمولیت پر اعتراض کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کی جانب سے جسٹس نعیم اختر افغان پر بھی اعتراض اٹھایا گیا۔ جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے ریفرنس اور شواہد کی نقول بھی مانگ لیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اکتوبرمیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ ججزکے خلاف شکایت کے معاملے پرچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے سماعت کی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جسٹس مظاہرنقوی سے 10 نومبرتک جواب طلب کیا تھا۔

خیال رہے کہ جسٹس مظاہرنقوی پرآمدن سے زائد اثاثہ جات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں