صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی اور جمعیت اہل حدیث بلوچستان چپٹر کی قیادت کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں سیاسی جماعتوں کے مابین بھرپور سیاسی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی صرف اور صرف قلم اور کتاب سے وابستہ ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبے کی ترقی میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جبکہ ہماری کوشش ہے کہ فلسطین کا مسئلہ دیرپا حل نکل آئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں سیکرٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ، خالد لانگوو دیگر پارٹی عہدیداران شریک ہوئے جبکہ جمعیت اہلحدیث وفد میں شیخ حدیث مولانا علی ابو تراب اور 30ضلعی صدور شریک ہوئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















