لیگی رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا سہرا نواز شریف ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی آمد کے بعد ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ ابھی ہم کراچی پہنچے ہیں اور یہ ہمارا اہم دورہ ہے، پیرپگارا کو نوازشریف اورشہباز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد ہوچکا ہے کل ایم کیوایم پاکستان کے آفس جائیں گے، متحدہ ، جی ڈی اے سے اتحاد سے متعلق بات چیت ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں امن کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے، الیکشن لڑنا اور سیٹ ایڈجسمنٹ ہر جماعت کا حق ہے، ہم کسی کےخلاف اتحاد بنانے نہیں جارہے۔
اس موقع پر ایاز صادق نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے پرانا تعلق ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 18ماہ ساتھ کام کیا، پیپلز پارٹی والوں کا حق ہے، جو چاہیں بولیں۔
ایاز صادق نے کہا کہ ان کے بیانات سے ان کی جماعت کے امیدوار وں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعظم لاہور سے نہیں ہوگا تو جاتی عمرہ سے ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















