Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا، نگراں وزیرِاعظم

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِاعظم انوارالحق نے دورہ سعودی عرب کے دوران فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی جس میں غزہ میں صیہونی فوجوں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتلِ عام پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں فوری طور پرغیرمشروط جنگ بندی اور اشیاءِ ضروریہ و طبی امداد کی فراہمی کیلئے راہداری کے قیام کا مطالبہ کیا۔

انوارالحق نے عالمی قوتوں کی غزہ میں جاری بربریت پر خاموشی کو شرمناک قرار دیا اور کہا کہ عالمی قوتیں غزہ میں جنگ بندی، نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے محمود عباس کو یقین دلایا کہ پاکستان فلسطین کی سفارتی مدد جاری رکھے گا، پاکستان عالمی سطح پر فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں