Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو تھر میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منائیں گے، نثار کھوڑو

 نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو تھر میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مٹھی ماروی اسٹیڈیم میں قائم جلسہ گاہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی قیادت کے ہمراہ جلسہ گاہ پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کل ہندو برادری کے تہوار دیوالی پر بلاول بھٹو زرداری مٹھی پہنچیں گے اور جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ورکرز اور عوام نے جلسہ گاہ سجایا ہے، بلاول بھٹو کے تھر آنے سے تھرپارکر کے لوگوں کی خوشیاں دوبالا ہونگی۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور آئین بچانے اور بنانے میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو تھر میں ہندو برادری کے ساتھ دیوالی منائیں گے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ محبت کی لازوال مثال ہے، پیپلزپارٹی کے ساتھ تھرپارکر کی عوام کا بہترین مظاہرہ کل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو الیکشن لڑنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، اتحاد بنتے رہتے ہیں، ہمارے خلاف بارہ تیرہ پارٹیاں کھٹے ہو کر اکیلی پیپلزپارٹی کے خلاف اکٹھی ہوگئی ہیں۔

نثار کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ ہم عوام پر بھروسہ کرتے ہیں وہ کل جلسے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے کوئی بھی آئے گا تو ہم انہیں ویلکم کریں گے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ کل گراؤنڈ عوام سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کل تھرپارکر سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں