Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتا افراد کا کیس؛ ایس پی گلشن اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاپتا افراد کے کیس میں عدالت نے پولیس کو ایس پی گلشن کو گرفتارکرکے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نےعدم پیشی پر تفتیشی افسرایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس اور صوبائی حکومت پر برہمی کا اظہارکیا۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ ایک طرف پولیس اور صوبائی حکومت کہتی ہے بندہ ہمارے پاس نہیں ہے، اگر لاپتا شہری صوبائی حکومت کے پاس نہیں ہیں تو پھر کہاں گئے؟ لاپتا شہری آسمان اور زمین کے درمیان کہیں بھی ہیں تو ڈھونڈ کرعدالت میں پیش کرو۔ ان جے آئی ٹیزاجلاس کا فائدہ جب بندہ ہی برآمد نہیں کرسکتے؟

عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا لاپتا شہری لاکرعدالت میں پیش کرو ورنہ آئی جی سندھ کو طلب کرلیں گے۔

لاپتا شہری اظہرعباس کیس کی تفتیش کرنے والے ایس پی گلشن اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت نے ایس ایس پی کو ایس پی گلشن کو گرفتار کرکے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نےعدم پیشی پر تفتیشی افسرایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، لاپتا شہری خرم شاہ کی عدم بازیابی پر صوبائی حکومت کے وکیل کو جھاڑ پلاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شہری بازیاب نہیں ہوتا تو کہہ دیں مرگیا ہے اور گھر والوں کو لاش دکھا دیں، بازیاب نہیں کراسکتے تو پھر لاپتا شہری کے اہلخانہ کو معاوضہ دیں، ہم بار بار کہہ رہے ہیں لاپتا شہری پولیس کے پاس نہیں ہیں تو کہاں ہیں؟

سندھ ہائی کورٹ نے کم سن لڑکی خالدہ اورسیما کو بھی بازیاب کراکررپورٹ پیش کرنے اورشہری عمر زمان، محمد اقبال اور دیگر کی بھی فوری بازیابی کا حکم دے دیا

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version