Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کومنہ توڑجواب دیاجائے گا‘‘

نگراں صوبائی وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کومنہ توڑجواب دیاجائے گا۔

کوئٹہ میں نگراں وزیراطلاعات بلوچستان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کو ملک بدرکررہےہیں، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ پاکستان غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہا ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشتگرد کارروائیوں کے لیےاستعمال نہ ہونے دے، افغانستان اپنی سرزمین، پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ بلوچستان سے ایک لاکھ تارکین وطن افغانستان واپس جاچکےہیں، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کومنہ توڑجواب دیاجائے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں