Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکس وصولی ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،نگران وزیر اعظم

 نگران وزیر اعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کی ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اجلاس میں نگران وزیر اعظم کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنے اور ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹائز کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محصولات کی وصولی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ٹیکس نظام میں بہتری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر ہے۔

انوار الحق نے کہا کہ اسمگلنگ کے کنٹرول کے لئے پچھلے دنوں کافی اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں لیکن اس حوالے سے مزید تندہی سے کام کرنا ہوگا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے جبکہ ایک جامع لائحہ عمل بھی پیش کیا جائے جس میں تمام متعلقہ اداروں کی تجاویز بھی شامل ہوں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں