چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی، تیر اور عوام کی جیت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تھر پارکر میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کے میں اس وقت اپنے بھائیون کے ساتھ تھر میں دیوالی منا رہا ہوں، ہمیں شھید بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے برابری کی سیاست سکہائی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی برابری پریقین رکھتی ہے، کچھ لوگ تقسیم اور نفرت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی نے تقسیم اورنفرت کی سیاست کو رد کردیا، جب میں پاکستان کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ تھا تب میں جہاں بھی جاتا تہا تو تھرپارکر کا ذکر ضرور کرتا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں جب بھارت گیا تو وہاں بھی میں نے اپنے تھرپارکر کا ذکر کیا تھا جبکہ وہاں میں نے مودی سرکار کے سامنے یہ ذکر بھی کیا کے ہمارے یہاں تھرپارکر میں اتنی مذہبی رواداری ہے،ہمارے ہاں مہیش ملانی جنرل سیٹ پر سب سے زیادہ ووٹ لیکر ایم این اے بنے ہیں ، کیا آپ کے پاس کوئی ایسی سیٹ ہے؟
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت میں مودی سرکار کی مظالم ہیں مگر ہم پاکستان سے مودی سرکار کو رواداری کا جواب تھرپارکر سے دے رہے ہیں، تھر کے لوگوں کی ایک دوسرے میں محبت اور رواداری ان کے لیے جواب کے طور کافی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخاب کا دن ہوگا اور اس دن تھرپارکر میں میرے بھائی ، بہنیں آج کے جوش و جذبے سے نکلیں گے تو پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی جبکہ عوام کی بھی جیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تھرپارکر پیپلز پارٹی کا منشور ہے ، تھرپارکر میں جب روزگار کے مواقعے نہیں تھے تب تھر کے لوگ بیروزگار تھے، پیپلز پارٹی نے تھر کول کا کام شروع کیا ، تھر کول منصوبہ شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا اور اس خوب کو پورا اس وقت کے صدر زرداری نے اپنے دور حکومت میں شروع کروایہ اور اب تھر کول بلاک سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے الیکشنی آغاز کو تھر کی کارکردگی کے بنیاد پر لڑنا چاہتا ہوں، میں شہید محترمہ کا بیٹا ہوں اور میری مخالف اس ملک میں موجود مہنگائی اور بیروزگاری ہے اور میں اس غربت کا مقابلہ کرتہ روہونگا، شھید بھٹو نے بھی غربت کا مقابلہ کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر زرداری کا تحفہ تہا جس سے آج تک بھی سندہ کی عوام کے رہی ہے ، اب آپ کی حکومت آنے والی ہے اور پورے ملک کی حکومت ہوگی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے کے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے اور کو دیکہنا ہے کے 8 فروری کو کس کو ووٹ کرکے جتواتے ہیں، یہ جو بند کمروں میں بیٹھ کر سازشیں کر رہے ہیں ان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ، تیر اور عوام کی جیت ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انشاء اللہ 8 فروری کو پاکستان کو مہنگائی لیگ کو ہرائیں گے اور عوامی لیگ کو جتوائیں گے ، اگر صدر زرداری کی مدد سے کسی اور جماعت کا وزیر اعظم بن سکتا ہے تو صدر زرداری کی محنت اور سیاست سے جیالا وزیر اعظم بن سکتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہمارا منشور عوام کا دیا ہوا منشور ہے، پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں میری مخالف غربت، بیروزگاری اور مہنگائی ہے، یہ بھی معلوم ہے بہت کچھ کرنا باقی ہے ہم ملکر جدوجہدکریں گے جبکہ ملکر مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















