نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات رہے، پاکستان وجود میں آیا تو افغانستان نے ہمارے ملک کی مخالفت کی لیکن اس وقت افغانستان میں کوئی خانہ جنگی نہیں اب یہ پرامن ملک بن چکا۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو اب واپس جانا چاہیے، آپریشن افغانیوں کے خلاف نہیں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک نارمل اسٹیٹ بننا چاہتے ہیں، آج تک 3 لاکھ افراد افغانستان گئے ہیں ان میں 2لاکھ 94ہزار رضا کارانہ طور پر افغانستان گئے اور 8 ہزار افغانیوں کو پاکستان سے باہر بھیجا گیا۔
سرفراز احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی سوچ کو روک نہیں سکتے،وہ کس جماعت کے ساتھ جاتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے بہت سے لوگ جے یوآئی اور پی پی میں گئے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور عوام کاچولی دامن کاساتھ ہے، کوئی جتنی بڑی سازش کرلے فوج اور عوام کوعلیحدہ نہیں کرسکتا، الیکشن کرانا بڑا چیلنج ہے، صاف اور شفاف الیکشن کرانےکی کوشش کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















