مختلف سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے منڈی بہاؤالدین سے سیاسی شخصیات نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، مسلم لیگ (ن) عوام کی اکثریت کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کی خدمت میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہے، محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کی فیصلہ کن جدوجہد کریں گے، آپ کے آنے سے پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہو گی۔
ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے، پارٹی کی انتخابی فتح میں ہی پاکستان اور عوام کی بھلائی ہے۔
ریٹائر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔
میاں نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے کوئٹہ پہنچے۔
شہباز شریف، مریم نواز شریف اور دیگر رہنما بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
خیال رہے کہ میاں نواز شریف کا 2017 کے بعد یہ پہلا دورہ بلوچستان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















