نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کی زیر صدارت وزارت کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں فائبرائزیشن اور رائٹ آف وے پالیسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر عمر سیف نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری ٹیلی کام سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ملک کی معاشی ترقی کے لئے براڈبینڈ فائبر کینکٹوٹی کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔
نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری فائبرائزیشن کے لئے ٹارگٹ سیٹ کرے، وزارت آئی ٹی ٹیلی کام انڈسٹری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف کی صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں اور وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















