سندھ بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کی زیر صدارت سندھ کی تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تعلیمی سال کی شروعات، امتحانات کا شیڈول، چھٹیوں اور دیگر اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں صوبہ بھر کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال 15 اپریل اور کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
سندھ بھر کے اسکولز میں نیا تعلیمی سال پندرہ اپریل سے شروع ہوگا جبکہ سندھ بھر کے کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔
موسم سرما اور گرما کی تعطیلات کا پرانا شیڈول برقرار رہے گا اور میٹرک کے امتحانات مئی کے پہلے ہفتے جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے شروع ہوں گے۔
میٹرک کے نتائج 31 جولائی اور انٹرکے نتائج اگست کے دوسرے ہفتے تک آئیں گے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات میں اساتذہ کے لیے 15 روزہ تربیتی سیشن کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















