Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم نےبھارت میں اقلیتوں کےاستحصال سےمتعلق ڈوزیئرلانچ کردیا

وزیراعظم نےبھارت میں اقلیتوں کےاستحصال سےمتعلق ڈوزیئرلانچ کردیا، ڈوزیئرمیں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بےحرمتی کے واقعات شامل ہیں۔

ڈوزیئر میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کےخلاف مظالم جاری رکھےہوئے ہے، بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تاریخ کی بدترین نسل کشی جاری ہے، عالمی کنونشن کےدستخط کنندہ کےطورپربھارت نسل کشی روکنےکاپابندہے۔

ڈوزیئرمیں بتایا گیا کہ ہندوتوا نظریات کےافراد اقلیتوں کی عبادت گاہوں کوتباہ کررہے ہیں، منی پورمیں سیکڑوں گرجا گھروں کو جلایاگیا، بھارت میں درجنوں تاریخی مساجد حملوں کی زدمیں ہیں، بھارت میں1600سےزائد مساجدکومیڈیامہم کانشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام مارگلہ ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 24ہزار496مذہبی مقامات کوسرکاری تحویل میں لیاگیا، عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرائے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی کےلیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیراہمیت رکھتی ہے، رائےعامہ کی ہمواری میں حکومتیں اہم کردارادا کرتی ہیں، پالیسی میکنگ سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چین نے معاشی طور پر ترقی کرکے دنیا کےلیے مثال قائم کی۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ تباہی ہوسکتی ہے، بھارت خطے کے تنازعات کو ہوا دینےکی کوشش کرتا ہے، پاکستان ایک ذمےدارریاست کے طورپرابھررہا ہے، معیشت کی بہتری کےلیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نےمذید کہا کہ اندرونی، بیرونی مشکلات اورچیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں