نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید سے بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے ملاقات کی جس میں تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وائس ایڈمرل (ر) آصف خالق نے یونیورسٹی کے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔
نگران وزیر منصوبہ بندی نے تعلیم کے شعبے میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔
نگران وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید نے تعلیم کے شعبے کے لیے وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو سراہا۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ 40 ارب روپے سے بڑھا کر 70 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















