Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ کرپشن کا ایک اور کیس تیارکر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اورانکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف نیب نے مذید گیرا تنگ کرلیا۔ نیب کو چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف اہم شواہد مل گئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر اختیارات کا ناجائز استعمال، اقرباپروری اوربے نامی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں،  کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی اور فرح شہزادی عرف گوگی کومرکزی ملزم نامزد کیا جائے گا۔

نیب ذرائع نے دعوی کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کام کرنے والے اہم وفاقی افسران گواہ بننے کوتیارہیں، عثمان بزدارکے ساتھ کام کرنے والے اہم سرکاری افسران بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔ سرکاری افسران نے باقاعدہ بتایا کہ ہمیں یہ کام کرنے کا چیئرمین پی ٹی آئی اوربشری بی بی نے کہا اور ہم نے کردیا۔ پریشروزیراعظم آفس کی جانب سے دیا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب کے 7 سے 8 بیورو کریٹ وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔ نیب نے چئیرمین پی ٹی آئی کے دورے حکومت کی اہم وزارتوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔ ریکارڈ کی مدد سے نیب افسران کے ہاتھ اہم ثبوت لگ گئے۔ نیب نے بیرون ملک سے بھی کک بیکس کے شواہد حاصل کیے۔ نیب آئندہ چند روزمیں چیئرمن نیب کی اجازت سے باقاعدہ ریفرنس درج کرے گا۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں