Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر خیبر پختونخوا کا ڈی آئی خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ڈی آئی خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے 5 ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔

 اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے وی سی کے ایم یو اور کمشنر ڈی آئی خان ڈویژن کو ایک ماہ میں کیمپس کے قیام معاملات حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈی آئی خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس کا قیام اس علاقے کی ضرورت ہے، ڈی آئی خان دور دراز  پسماندہ ضلع  ہے، تمام طبی سہولیات میسر ہونی چاہئیں۔

حاجی غلام علی نےکہا کہ صوبے میں دوسری پوزیشن لینے پر گومل میڈیکل کالج کے ڈین، فیکلٹی اراکین، انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، گومل میڈیکل کالج کی تعلیمی خدمات قابل تحسین ہیں، پسماندہ ضلع ڈی آئی خان میں میڈیکل کی تعلیم فراہمی کرنے والے اس ادارے کو تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اپنے پیشہ ورانہ فرائض ایمانداری سے عبادت سمجھ کر ادا دیں، نوجوان ڈاکٹروں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، نوجوانوں نے بہترین قابلیت اور تربیت سے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے، صوبے کے ہسپتالوں میں بہترین انفراسٹرکچر اور علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں