Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان برطانیہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں،نواز شریف

نواز  شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نے برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کیا جبکہ سابق وزیر اعظم نے بہت سے برطانوی رہنماؤں کے ساتھ اپنے گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کو بھی یاد کیا۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات پاکستان کے اہم ترین تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات میں سے ایک بن گئے ہیں، پاکستان کے لیے برطانیہ کی اوورسیز ڈیولپمنٹ اسسٹنس میں حالیہ برسوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، برطانوی حکومت ترقیاتی امداد کی سطح کو بلند کرے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں متعلقہ سرکاری اور غیر سرکاری شراکت داروں کے ساتھ ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون کو بھی بڑھائے، برطانوی حکومت ترقیاتی امداد کی سطح کو بلند کرے۔

  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بلاامتیاز کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی جن میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں، مارے جا چکے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں پر چوبیس گھنٹے زمینی اور فضائی حملے بھی جاری ہیں، برطانوی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے مثبت اور بامعنی کردار ادا کرے۔

اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سابق وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں برطانوی سفیر کے طور پر تعینات ہونے پر انتہائی خوش ہوں،پاکستان  کی بھرپور ثقافت اور دلچسپ تاریخ کا تجربہ کرنا میری ہمیشہ سے خواہش رہی ہے جبکہ برطانیہ یورپ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی اور سرمایہ کاری پارٹنر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں