Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان کا خون بہانا دوسرے مسلمان کیلئے حرام ہے، اس وقت ملک میں کسی کی جان اور مال محفوظ نہیں، پاکستان کا امن تباہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے، ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر کہتے ہیں ہم پر نتقید نہ کریں جبکہ ہم کسی پر تنقید نہیں کررہے بلکہ اصلاح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو کلمے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا، 75 سال گزر گئے لیکن کیا ہم نے بحیثیت قوم اپنا محاسبہ کیا ہے؟

ان  کا کہنا تھا کہ 75 سال ہم نے پرانی لکیروں کی پیروی کی، اب ہم تھک چکے ہیں، ہمیں امریکا کی غلامی قبول نہیں، ایٹمی ملک ہونے کے باوجود ہم خوفزدہ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا، جے یو آئی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کررہی ہے، اب ہمیں نئے زاویے سے سوچنا ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینی میدان جنگ میں اور حالت جنگ میں ہیں، فلسطین کی سر زمین سے اسرائیل پر کارروائی سے ان کے ہوش اڑا دیئے ہیں، جنگ ہے تو جنگجوؤں کے ساتھ لڑو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں