Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوئی بھی جماعت اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، نثار کھوڑو

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کوئی بھی جماعت اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ایک جماعت کے خلاف مختلف جماعتوں کا اتحاد بننا ہی ان کی الیکشن سے قبل شکست ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن نتائج سے قبل آصف علی زرداری کے پاکستان کی صدارت کے لئے امیدوار ہونے کی باتیں قبل از وقت ہیں، اگر الیکشن میں پیپلز پارٹی کو اکثریت مل گئی تو پھر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

پی پی پی سندھ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی جماعت اکیلے پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے 13 جماعتوں نے اتحاد کیا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں لسانیت فرقہ واریت سے مقابلہ کرکے کامیابی حاصل کی اور اب عام انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام کا تسلسل ہی بہتری کی طرف لے جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی عام انتخابات اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی اور کسی سے اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ ہمارا اتحاد عوام کے ساتھ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں