کم سن ڈرائیورکی گاڑی کی ٹکرسے 6 افرادکی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے ایس ایس پی آپریشنزاورسی ٹی اولاہورکو طلب کرلیا۔
لاہورہائی کورٹ میں کم سن ڈرائیورکی گاڑی کی ٹکرسے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت کے معاملے پرمقدمے کے ملزم افنان شفقت اعوان نےشفاف ٹرائل اورمقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نےایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور کو طلب کرلیا کرتے ہوئے کہا کہ آگاہ کیاجائے کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر کیا دفعات لگتی ہیں۔یہ بھی بتایا جائے جس کے نام گاڑی ہے اس کی کیاذمہ داری بنتی ہے۔
جسٹس علی ضیا باجوہ نے کیس سماعت کی جبکہ ملزم کے وکیل عرفان حیات باجوہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیارکیا کہ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کیاجانا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کےمطابق بغیرلائسنس گاڑی چلاناقتل بالخطا کےزمرے میں آتاہے۔
وکیل ملزم نےمؤقف اپنایا کہ ملزم کو شفاف ٹرائل کاموقع نہیں دیا جا رہا۔ استدعا ہے کہ ملزم کو عدالت تحفظ فراہم کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا حکم دے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
