Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب انتقال کرگئے

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے۔

گوہر ایوب خان کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ، گوہر ایوب کی نمازِ جنازہ کل دن 3 بجے ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائےگی۔

گوہر ایوب سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد اور سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبزادے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی ملک و قوم کیلیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں