شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن تنویر، ریاض الحق جج اور ملتان سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی، مسلم لیگ (ن) کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہے، عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی تھی، انشاءاللہ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی اسی طرح انشاءاللہ مہنگائی بھی ختم کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کے ساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















