Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انیق احمد

نگران وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وفاقی کابینہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،کابینہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ نگران وفاقی حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کوشاں ہے،مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔

انیق احمد نے یہ بھی کہا کہ نگران وفاقی وزیر خزانہ، نجکاری اور دیگر وزرا ملک کی ترقی کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں، اس سال حج پیکج 11 لاکھ 75ہزار روپے سے کم کرکے 10 لاکھ 75 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حج پیکج کی رقم میں کمی کی گئی ہے جبکہ کم ہونے والی رقم حجاج کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس سال تقریباً 90 ہزار حجاج حج پر جائیں گے اور ان سب کو انٹرنیٹ پیکج کے ساتھ سمیں مفت فراہم کی جائیں گی، ایک ایپلیکیشن (ایپ) کے اجراء کے ساتھ حج کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں