Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کو اندازہ ہے کہ ترقی کاانجن کراچی ہے،فاروق ستار

سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا ہے کہ ن لیگ کو اندازہ ہے کہ ترقی کاانجن کراچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہو گیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں 70سیٹیں کراچی کی کم کی گئیں اور حیدرآباد میں دیہی علاقوں کی کونسلز کو شامل کیا گیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیول فیلڈ نہیں تھی، بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور مرادعلی شاہ نے منانےکی کوشش کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے کیے معاہدےکی کسی ایک شق پر عمل نہیں کیا، کراچی کو 15سال میں ایک اضافی پانی کی بوند تک نہیں ملی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیمی اصلاحاتی نکات پر ہماری کمیٹی کام کررہی ہے جبکہ مردم شماری میں ہماری آبادی کو چرایا گیا اور چھپایا گیا، ہم نے جدوجہد کی70لاکھ کی آبادی کو بازیاب کرایا۔

سینئیر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ سے کہا ہے اقتدار نہیں اختیار چاہئے بلکہ مؤثر بلدیاتی انتظام قائم کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ کو اندازہ ہے کہ ترقی کاانجن کراچی ہے اور مسلم لیگ ن ہمارے ایجنڈےکو مان گئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں