Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں وزیراعلیٰ کی تصویرکےساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس

نگراں وزیراعلیٰ کی تصویرکےساتھ اشتہاری مہم کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ میں نگران وزیراعلی کی تصویرکے ساتھ اشتہاری مہم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس سلطان تنویرنے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے۔ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسا ہے ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے تشہیرکرنے والوں کی جیبوں سے پیسا نکلوائیں گے۔

لاہور ہائی کورٹ نھے فلائی اوورزکی تعمیر پر نگران وزیراعلی کی تشہیرکے لیے خرچ کیے گئے پیسے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے  ایل ڈی اے ڈائریکٹر کو مکمل ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔

جسٹس سلطان تنویرنے حافظ اسرار الحق کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔  درخواست گزارحافظ اسرارالحق نے فلائی اوور کی تعمیر پر نگران وزیراعلی کی تشہیرکرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version