نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں نگران وزیر اعظم نے غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کی میزبانی پر سعودی قیادت کی تعریف کی۔
ملاقات میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان تاریخی اتفاق رائے پیدا کرنے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے کردار کو بھی سراہا۔
ملاقات میں غزہ میں جنگ کے خاتمے اور بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بھرپور عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم سے اماراتی سفیر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں اماراتی سفیر نے ابوظہبی میں آئندہ سی او پی 28 اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کو باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے یو اے ای کے سفیر کو مبارکباد دی، اہم عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان کی فعال شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں انوارالحق کاکڑ نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور وسیع تر روابط پر اطمینان کا اظہار کیا اور توانائی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں غزہ میں بے گناہ شہریوں کے تشدد اور وحشیانہ قتل کو روکا جائے۔
اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مذاکرات میں سرکردہ ممالک میں سے ایک ہے، امید ہے کہ پاکستان سی او پی 28 کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















