Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزارت داخلہ نے آئی جی ، ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد؛ وزارت داخلہ نے آئی جی ، ڈی سی اسلام آباد کو ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا۔ 

وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پر وزرات داخلہ کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا گیا، خط میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ دونوں افسران کو فوری تبدیل کیا جائے۔ آئی جی اور ڈی سی کو عہدے سے ہٹا کرفوری رپورٹ پیش کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو چار بار تحریری حکم جاری کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں