Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اصغرخان اکیڈمی پی اے ایف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے دوران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق رسالپورمیں اصغرخان اکیڈمی پی اے ایف میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گریجویشن پریڈکامعائنہ کرکے بے حد خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ آپ پی اے ایف کی شاندارروایات کے امین ہیں، قوم کو آپ سے توقعات وابستہ ہیں، آئی ٹی کی تبدیلیوں نے سیکیورٹی ماحول کوتبدیل کردیا، توقع ہےآپ اپنی ٹریننگ کی بنیادپرچیلنجزپرقابو پائیں گے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان امن کا داعی ہے، خطے کےممالک سے دوستانہ روابط چاہتےہیں، مسئلہ کشمیرکےحل کے بغیر خطے میں پائیدارامن کاقیام ممکن نہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاک افواج چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مسلح افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں