Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہید سپاہی شاہ زیب فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کر دی گئی، شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہادت قبول کرنے والے سپاہی شاہ زیب کی عمر 26 سال تھی جبکہ شہید سپاہی ضلع راولپنڈی کا رہائشی تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں