Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے،محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں پہلی دفعہ کابینہ کی میٹنگ ہوئی، ساری کابینہ نے ایکسپریس وے گوجرانوالہ کا وزٹ کیا، ایکسپریس وے امید ہے دسمبر یا جنوری میں یہ پراجیکٹ مکمل کر لیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے لوگوں سے یونیورسٹی بنانے کا وعدہ بھی پورا کردیا گیا ہے، کوشش ہے کہ یونیورسٹی کو چھ سے آٹھ ماہ میں مکمل کیا جاسکے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ ٹول پلازہ پر پانچ پانچ بوتھ بنائے گئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی مسئلہ نہ ہو جبکہ کابینہ کے اجلاس میں سبزی منڈی اور گوالہ کالونی کی منظوری دی گئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی ایس سکول میں 24نئے کلاس رومز  بنانے جا رہے ہیں جبکہ چلڈرن ہسپتال گوجرانوالہ کونئی بلڈنگ بنائے کی بجائے کسی اور بلڈنگ میں فنکشنل کردیا گیا ہے،31جنوری تک دوسو بیڈ کا چلڈرن ہسپتال فنکشنل کر دیا جائیگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ گوجرانوالہ کے چلڈرن ہسپتال کو لاہور کے الحاق کیا جائے،31جنوری تک گوجرانوالہ میں برن یونٹ کو بھی اپریشنل کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے جبکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ گوجرانوالہ میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے ایکسپریس وے کے ساتھ فلائی اوور اور چندہ قلعہ کو بھی بہتر کرنے کی کوشیش کریں گے۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ گوجرانوالہ کا ہی نہیں پورے پنجاب کا ایشو ہے، کوشش ہے کہ تمام منصوبے 31جنوری تک مکمل کیے جاسکیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں