ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے سیکرٹری جنرل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) دیما الایحی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی ڈی سی او ممبر ممالک میں کاروبار میں وسعت اور آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کی آئی ٹی کمپنیاں ڈی سی او ممبر ممالک میں کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہیں۔
ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پاکستان اگلے سال ڈی سی او کے پہلے ایونٹ بعنوان “ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ” کی میزبانی کرے گا،ڈیجیٹل پاسپورٹ پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے لئے ڈی سی او ممبر ممالک میں کاروبار میں وسعت دینے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا۔
نگران وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا کہ ڈی سی او “پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ” میں سرمایہ کاری کے اضافہ میں پاکستان کی مدد کرے گا جبکہ ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبران میں پاکستان ، سعودی عرب ، بحرین، اردن، کویت، نائجیریا اور عمان شامل ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















