Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بزرگ سیاستدان گھر بیٹھیں اور ملک و قوم کے لئے دعا کریں، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بزرگ سیاستدان گھر بیٹھیں اور ملک و قوم کے لئے دعا کریں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے چترال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ہم تین سیٹوں سے جیتیں گے، پیپلز پارٹی کی حکومت کسانوں اور غریبوں کی حکومت ہو گی، ہم اس ملک میں عوامی راج قائم کریں گے، چترال کے لوگ کل بھی اور آج بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ٹک ٹاکرز کی حکومت بنی، ن لیگ کی حکومت اشرافیہ کی حکومت ہے، ہم نے پی ڈی ایم کا 18 ماہ ساتھ دیا، ارادے تو اچھے تھے مگر وہی ہوا وہ حکومت ان کے ٹارگٹ پر پورا نہیں اتری، شہید بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، ملک جس سمت چل رہا ہےاس سے مسائل میں اضافہ ہو گا، پرانے سیاستدانوں کی سیاست سے عوام کی تکالیف بڑھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احترام کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی طرح گالم گلوچ نہیں کرتے، بزرگ سیاستدان گھر بیٹھیں اور ملک اور قوم کے لیے دعا کریں، ان کا ارادہ کام کرنا نہیں حساب لینا اور انتقامی سیاست ہے، یہ ذاتی دشمنیوں پر اتر آئے ہیں انتقامی سیاست کر رہےہیں، نظر آرہا ہے سیاست جس طریقے سے چل رہی ہے مسائل میں اضافہ ہو گا، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتقام کی سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ انتقامی سیاست کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، میں چاہتا ہوں عوام کے دکھ درد کو کم کروں، حکومت اگر کام کرنا چاہے تو بہت کام کر سکتی ہے، ان کا ارداہ ہی نہیں ہے کام کریں، ہر حکومت میں بیروزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کیا ہے، تمام مسائل کا حل ہمارے منشور میں ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہوں نے پشاور، ایبٹ آباد، نوشہرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا ہے اور کچھ دیر پہلے ہی چترال میں بھی خطاب کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں