Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب حکومت کا آئندہ2 روز مارکیٹیں دوپہر3بجے کھولنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے جمعہ، ہفتہ کو مارکیٹیں دوپہر3بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 6 ڈویژنز میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار تعلیمی ادارے بند رہیں گے

محسن نقوی نےکہا کہ جمعے اور ہفتے کے روز مارکیٹیں 3 بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رہے گا۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں اسکولز بند ہونگے۔

دوسری جانب صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں انجمن تاجران نے پنجاب حکومت کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پنجاب حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اجلاس میں لاہور کی مارکیٹوں کے صدور نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ حکومت جمعے کے بجائے ہفتے کو مارکیٹیں بند کرلے، جمعہ کو مارکیٹیں3 بجے کھولنے سے تاجربرادری کو بڑا نقصان ہوگا۔

مقصود بٹ نے کہا کہ خدارا مارکیٹوں کو بند کرنےکے بجائے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، فیکڑیوں، ٹرکوں کو بند کیا جائے، مہنگائی کے اس دور میں تاجروں سے روٹی کا نوالہ مت چھینا جائے۔

صدر انجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے مزید کہا کہ بجلی بلز، مہنگائی کے طوفان نے تاجروں کی کمر توڑ دی ہے، پنجاب حکومت جمعہ کو مارکیٹیں تین بجے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، حکومت مارکیٹوں کے بجائے سرکاری دفاتر،بینکوں کو بند کروائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں