سعودی عرب کی طرف سے سابقہ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو “کنگ عبدالعزیزمیڈل” سے نواز دیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو انکی گراں قدر خدمات کے اعزاز میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایوارڈ تفویض کرنے کی تقریب مکہ کے کلاک ٹاور میں منعقد کی گئی جس میں دونوں ممالک کے سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
7 اکتوبر 2023 کو سابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ملائیشیا کے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ ”پانگلیما گگاہ انگکتن ٹینٹرا“ سے بھی نوازا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جگہ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے 23 ویں سربراہ بنے، 7 اکتوبر کو پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل نوید اشرف نے سنبھال لی اور پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں ہوئی۔
تبدیلی کمانڈ کی تقریب سے خطاب میں سبکدوش ہونے والے نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا تھا کہ پاکستان نیوی کی کمانڈ کرنا میرے لیے بڑا اعزاز تھا۔
محمد امجد خان نیازی نے کہا تھا کہ اللہ کا شکر ہے نیوی میں خدمات سرانجام دینے کا موقع دیا۔
سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا تھا کہ پاک بحریہ کا شمار دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے، مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا انسانی زندگی میں بہت عمل دخل ہوگا، چیلنجز کو مدنظررکھتے ہوئے استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔















