Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن الیکشن کا انعقاد آرٹیکل 218کے تحت بروقت کرے گا، مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن الیکشن کا انعقاد آرٹیکل 218کے تحت بروقت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہے پی پی پی سمیت دیگر جماعتوں کی طرح مسلم لیگ ن کو بھی الیکشن کے بروقت انعقاد پر کوئی تحفظات ہیں تو اسے پیش کرنا اس کا حق ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ڈالرز کے معاہدے ہونے جارہے ہیں مگر اعدادوشمار اسی وقت دیئے جاسکتے ہیں جب ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوں گے، مجھے اعدادوشمار کا درست علم نہیں۔

صحافی نے وزیر اطلاعات سے پوچھا پہلے نوے روز میں الیکشن نہیں کرائے گئے کیا الیکشن بروقت ہوں گے؟جس پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 218کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، آئین میں آرٹیکل 254بھی ہے اسے بھی پڑھ لیں۔

متعلقہ خبریں