Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’تین لاکھ واپسی کیلئےدس لاکھ کا وکیل کریں گے کیا؟‘‘

ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ سے اگرواپسی کا حکم ہوگیا تو واپس کردیں گے۔ تین لاکھ واپسی کے لیے دس لاکھ کا وکیل کریں گے کیا؟

انسدادمنشیات خصوصی عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹےعلی موسی گیلانی اور دیگر کے خلاف ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی۔

خصوصی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے سماعت کی جبکہ علی موسی گیلانی، انصرفاروق، شیخ انصار، عبدالستار اور دیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیے گئے جرمانہ کی رقم ملزمان نے عدالت میں جمع کرادی جبکہ شریک ملزم افتخاراحمدکی طبی بنیاد پراستثنی کی درخواست دائرکی گئی جس پرپراسیکیوٹرکا اعتراض تھا کہ افتخاراحمد کی درخواست کے ساتھ میڈیکل نہیں لگا ہوا۔

عدالت نے دراخواست کے ساتھ میڈیکل لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسارکیا کہ جرمانہ کی رقم ایک ایک لاکھ روپے جمع ہوگئے کیا؟

ملزمان کی جانب سےعدالت کی ہدایت پراسلام آباد ہائیکورٹ سے کیے گئے ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی رقم عدالت میں جمع کرا دی گئی۔

وکیل صفائی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے جس پر جج راجہ جوادعباس حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ سے اگرواپسی کا حکم ہوگیا تو واپس کردیں گے۔ تین لاکھ واپسی کیلئے دس لاکھ کا وکیل کریں گے کیا۔ گواہان کا بتائیں کیا صورتحال ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرگواہان کو لے آئیں اورفہرست دے دیں، پراسیکیوٹرنے جواب دیا کہ چارمکمل ہوگئے ہیں، باقی رہتے ہیں جس پرعدالت نے ہدایت کی کہ دو دو کرکے عدالت میں پیش کردیں۔

وکیلِ صفائی نے بتایا کہ گواہان کے سیٹ ہی پورے نہیں ہو رہے اسی لیے تاخیر ہورہی ہے۔ ہماری وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہورہی۔ گواہان کی فہرست دے دیں تاکہ ہم تیاری کےساتھ عدالت آئیں۔

جج راجہ جوادعباس حسن نے گواہان کی تفصیلات وکلا صفائی کو فراہم کرنے اورگواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت15 دسمبرتک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین شریک ملزمان مخدوم شہاب الدین، عنصر فاروق اور اسد حفیظ کی بریت درخواستیں ایک، ایک لاکھ جرمانے کے ساتھ مسترد کی تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/  کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version