علامہ حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ ہم غزہ میں مکمل جنگ بندی کےلیے کوشاں ہیں۔
نگراں وزیراعظم کے نمائندہ خصوصہ حافظ طاہراشرفی نے لاہور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کی حمایت کےاصولی مؤقف پر کھڑا ہوا ہے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کےلیے کوشاں ہیں، پوری دنیا ایک آزاد خودمختار فلسطین کی بات کررہی ہے۔
علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کےساتھ جوکچھ ہورہاہےاس پرسب کوکھڑاہوناہوگا، فلسطینیوں پر ظلم کےخلاف پوری دنیا میں احتجاج ہورہاہے
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔ ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















