Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی، جس کے دوران خطے اور بین الاقوامی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے خطے میں پیدا ہونے والی بحری صورتحال کا تجزیہ کیا گیا اور پاکستان کے تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کیلئے خلیج عدن میں پاک بحریہ کے جہاز کی تعیناتی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں پاکستان کے سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نیول چیف نوید اشرف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں